شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ بھی مشکل وقت میں مستحق افراد کی مدد کے لیے میدان میں آگئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ میں ابھی 100 سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کر رہی ہوں، میں اب گلوکارہ نہیں مگر اللہ کے نام کی خوبصورت خطاطی کر کے انہیں فروخت کرتی ہوں۔
اللہ کا شکر ہے، میں ابھی 100 سے زیادہ خاندانوں کو راشن آٹا دے رہی ہوں۔ میں اب سنگر نہیں ہوں نہ شوبز سے پیسے آتے ہیں۔ اللہ کا نام لکھتی ہوں اور جو اسے خریدتے ہیں اسکی رقم لوگوں کے کام آتی ہے۔ انکی قیمت 30سے 50 ہزار ہے۔ رابطہ
Inam bhai
03216775072 pic.twitter.com/7dn03BJJNh— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) April 10, 2020
رابی نے اس سلسلے میں بتایا کہ انہوں نے اپنے ہاتھ سے تیار کی جانے والی پینٹنگز فروخت کے لیے پیش کردیں ہیں اور ان سے جو رقم حاصل ہوتی ہے اُس سے غریبوں کی مدد کرتی ہوں۔
انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی پینٹنگز کی تصاویر شیئر کیں اور دلچسپی رکھنے والے افراد کورابطے کےلئے ایک نمبر بھی دیا۔
واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے ایک پینٹنگز کی قیمت تیس سے پچاس ہزار روپے مقرر کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
