Advertisement
Advertisement
Advertisement

فواد خان کو بڑا دھچکا؛ فلم ابیر گلال کے گانے یوٹیوب سے ہٹادیے گئے

Now Reading:

فواد خان کو بڑا دھچکا؛ فلم ابیر گلال کے گانے یوٹیوب سے ہٹادیے گئے
فواد خان

فواد خان کو بڑا دھچکا؛ فلم ابیر گلال کے گانے یوٹیوب سے ہٹادیے گئے

پہلگام حملے کے بعد اداکار فواد خان اور وانی کپور کی فلم ’’ابیر گلال‘‘ مشکلات کا شکار ہے، بھارت میں مخالفت کے باعث ان کی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے ہیں۔

​ فواد خان کی فلم ’’ابیر گلال‘‘ کے دو گانے ’خدایا عشق‘ اور ’انگریزی رنگ رسیا‘، جو اے رچر لینز انٹرٹینمنٹ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیے گئے تھے، اب بھارتی صارفین کے لیے یوٹیوب انڈیا پر دستیاب نہیں ہیں۔

یہ گانے بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے مواد پر عائد پابندیوں کے باعث ہٹائے گئے ہیں، اس پابندی کے نتیجے میں بھارتی صارفین ان گانوں کو اب یوٹیوب انڈیا پر نہیں دیکھ سکتے۔

​ساتھ ہی معروف میوزک لیبل سارے گاما، جس کے پاس فلم کی موسیقی کے حقوق تھے، اس نے بھی اپنے یوٹیوب چینل سے یہ گانے ہٹا دیے ہیں۔

وانی کپور نے 22 اپریل کو اپنے انسٹاگرام پر فلم ’’ابیر گلال‘‘ کی پروموشنل ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں وہ فواد خان کے ہمراہ نظر آتی ہیں، بعد ازاں انہوں نے یہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی۔

Advertisement

اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کیا اور “#BoycottVaaniKapoor” جیسے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگے جبکہ وانی کپور نے اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کرنے کی وجہ کے بارے میں کوئی وضاحت فراہم نہیں کی ہے۔​

واضح رہے کہ فواد خان اور وانی کپور کی فلم ابیر گلال کی ریلیز پر موجودہ حالات میں سیاہ بادل منڈلا رہے ہیں، فلم کی نمائش 9 مئی 2025ء کو متوقع تھی لیکن بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے مواد پر عائد پابندیوں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید اعتراضات کے باعث اس کی ریلیز مشکوک ہو گئی ہے۔​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
شعیب ملک کی نوجوانوں کو شادی سے متعلق دلچسپ نصیحت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر