Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی کرکٹ بورڈ کے انکار کے بعد ایشیا کپ اور چیمپینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہو گا؟

Now Reading:

بھارتی کرکٹ بورڈ کے انکار کے بعد ایشیا کپ اور چیمپینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہو گا؟
بھارت کھیل میں پھر سیاست لے آیا، ایشیا کپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہ کھیلنے کے اعلان کے بعد چیمپیئنز ٹرافی اور ایشیاکپ جیسے ایونٹس کا مستقبل کیا ہوگا؟ کرکٹ حلقوں میں بحث چھڑ گئی۔

کسی بھی واقعے کو جواز بنا کر کھیل کے میدان سے بھاگ جانا بھارتی کرکٹ بورڈ کی پرانی روش ہے جسے بی سی سی آئی نے اپنی حکومت کی ایما پرپھر سے برقرار رکھا اور پہلگام واقعے کو جواز بنا کر پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکارکردیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی حکومت کے دباؤمیں آگیا اورایک مرتبہ پھر کھیل کے میدان میں سیاست کو لے آیا۔

پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے مستقبل میں پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے صاف انکارکرتے ہوئے اس بات کو بھی نظر انداز کردیا کہ مستقبل میں اسے آئی سی سی کے مختلف ایونٹس میں پاکستان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: کے ایل راہول کا جوشیلہ انداز، سابقہ فرنچائزز کو شرٹ پر لکھا ’’نمبرون‘‘ دکھا دیا

Advertisement

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیکیورٹی مسائل کے سبب پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ نہیں کھیلنے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔
انہوں نے دھمکی دی کہ آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاک بھارت میچز پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔

بھارتی بورڈ کے سیاسی رویے کے بعد ایشیاکپ اور چیمپیئنز ٹرافی جیسے ایونٹس پر سوالیہ نشان لگ چکے ہیں۔ پاکستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے اب تک باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں صرف آئی سی سی ایونٹس میں ہی ایک دوسرے مدمقابل آتی ہیں،گزشتہ 13 سال سے دونوں ممالک کے درمیان کوئی ون ڈے سیریز نہیں کھیلی گئی ۔ آخری بار ون ڈے سیریز2012 میں کھیلی گئی تھی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ: مراکش نے پہلی مرتبہ ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
آصف آفریدی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی
ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنی ہے، ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیل رہے ہیں، ہیڈ کوچ اظہر محمود
پرتھ، آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے کامیابی
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر