Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا نے سعودی عرب کو 100 ارب ڈالرز کے دفاعی معاہدے کی پیشکش کردی

Now Reading:

امریکا نے سعودی عرب کو 100 ارب ڈالرز کے دفاعی معاہدے کی پیشکش کردی
امریکا نے سعودی عرب کو 100 ارب ڈالرز کے دفاعی معاہدے کی پیشکش کردی

امریکا نے سعودی عرب کو 100 ارب ڈالرز کے دفاعی معاہدے کی پیشکش کردی

امریکا نے سعودی عرب کو 100 ارب ڈالرز سے زائد مالیت کے دفاعی معاہدے کی پیشکش کی ہے جس کا باضابطہ اعلان رواں ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے دوران متوقع ہے۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ اس مجوزہ دفاعی پیکج میں جدید ہتھیاروں، دفاعی نظام، ٹیکنالوجی اور عسکری تعاون کی شمولیت متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی ایک بڑی پیش رفت ہوسکتی ہے۔

وائٹ ہاؤس اور سعودی حکومت کے ترجمانوں نے اس حوالے سے فوری طور پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

Advertisement

یہ پیشکش ایسے وقت سامنے آئی ہے جب سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ سعودی عرب کے ساتھ ایک مشروط دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینے میں ناکام رہی تھی۔

بائیڈن حکومت نے سعودی عرب پر زور دیا تھا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی شرط کو تسلیم کرے جس پر سعودی عرب نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 13 سے 16 مئی تک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں دفاعی، اقتصادی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور زیرِ غور آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
یروشلم میں تھرڈ ٹیمپل کی تعمیر سے متعلق سوال ! ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ جواب گول کر گئیں
مقبوضہ مغربی کنارے کا اسرائیلی الحاق نہیں ہونے دوں گا ، امریکی صدر کا دو ٹوک موقف
امریکی دباؤ، بڑی بھارتی آئل ریفائنریز نے روسی خام تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کر دی
اردن، سعودی عرب اور قطر کی اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت
امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن 22ویں روز میں داخل، بحران میں شدت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر