Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشی خان کو ماریہ بی کی حمایت پر تنقید کا سامنا

Now Reading:

مشی خان کو ماریہ بی کی حمایت پر تنقید کا سامنا
مشی خان کو ماریہ بی کی حمایت پر تنقید کا سامنا

مشی خان کو ماریہ بی کی حمایت پر تنقید کا سامنا

معروف اداکارہ مشی خان نے حال ہی میں ماریہ بی اور ترک سوشل میڈیا انفلوئنسر ترکاں آتا کے تنازعے میں ماریہ بی کی حمایت میں بیان دیا تھا جس کے بعد اب وہ خود شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مشی خان کو اس معاملے میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے تھی۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا ’’ہم آپ سے محبت کرتے ہیں مشی، مگر ادائیگی، ادائیگی ہوتی ہے، ماریہ بی کو ترکاں کو وقت پر ادائیگی کرنی چاہیے تھی‘‘۔

ایک اور صارف نے لکھا ’’یہ آپ کے لیے چار پیسے ہوسکتے ہیں لیکن دوسرے شخص کے لیے یہ بہت اہم ہو سکتے ہیں‘‘۔

مزید صارف نے تبصرہ کیا ’’آپ ماریہ بی کی دوست ہیں اس لیے جانبداری برت رہی ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ کسی بھی معاہدے کی پاسداری ضروری ہے اور تین مہینے بعد ادائیگی نہ ہونے پر کوئی بھی ناراض ہو سکتا ہے‘‘۔

Advertisement

یاد رہے کہ مشی خان نے اپنے بیان میں ترکاں آتا کو بدتمیزی کا مرتکب قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ادائیگی تو ہو ہی جانی تھی، اس لیے ایسے سخت رویے کی ضرورت نہیں تھی۔ تاہم ان کے اس مؤقف پر لوگوں نے سخت ردعمل دیا ہے اور اسے غیر مناسب قرار دیا ہے۔

Advertisement

پاکستان کی مشہور فیشن ڈیزائنر ماریہ بی اور ترک انفلوئنسر کے درمیان جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب ترک انفلوئنسر ترکاں نے ایک ویڈیو بیان میں ماریہ بی پر ایک کاروباری ڈیل کے بعد رقم کی ادائیگی نہ کرنے کا الزام عائد کیا۔

اس ویڈیو کے جواب میں ماریہ بی نے بھی اپنی ردعمل کا اظہار کیا اور دونوں کے درمیان لفظوں کی جنگ چھڑ گئی۔ اس کے بعد دونوں نے اس معاملے کو عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا اور اب یہ کیس ایک قانونی جنگ بن چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
رجب بٹ کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر