Advertisement
Advertisement
Advertisement

شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز کا سینیٹائزیشن آپریشن، مزید 17 خارجی ہلاک

Now Reading:

شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز کا سینیٹائزیشن آپریشن، مزید 17 خارجی ہلاک
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز کا سینیٹائزیشن آپریشن، مزید 17 خارجی ہلاک

شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز کا سینیٹائزیشن آپریشن، مزید 17 خارجی ہلاک

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے ملحقہ حسن خیل کے علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران مزید 17 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں 54 خارجی دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد کی گئی جس کا مقصد علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرنا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران مارے جانے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں ہتھیار، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

Advertisement

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دراندازی کے خلاف تین روزہ کارروائیوں میں اب تک مجموعی طور پر 71 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ دہشت گرد اپنے بھارتی آقاؤں کے اشارے پر پاکستان کے امن، استحکام اور خوشحالی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کے تحفظ اور ملک میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھاتی رہیں گی اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں خارجی دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 54 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

Advertisement

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں 17 خارجی دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملک کا خراج تحسین

صدرِ آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں 17 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشنز کرنا خوش آئند ہے اور ملکی دفاع کے لئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔

انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملاتے رہیں گے، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ تین روز کے دوران شمالی وزیرستان میں 71 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جو اس امر کا ثبوت ہے کہ ہمارے ادارے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مکمل طور پر چوکس ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔

خارجی دہشت گردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز نے مزید 17 خارجی دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ خارجی دہشت گردوں اور ان کے پشت پناہوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی جرات و بہادری پر فخر کرتی ہے۔ قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر