Advertisement
Advertisement
Advertisement

پریش راول کا مسلم اداکاروں کے خلاف بی جے پی کے موقف پر ردعمل

Now Reading:

پریش راول کا مسلم اداکاروں کے خلاف بی جے پی کے موقف پر ردعمل
پریش راول کا مسلم اداکاروں کے خلاف بی جے پی کے موقف پر ردعمل

پریش راول کا مسلم اداکاروں کے خلاف بی جے پی کے موقف پر ردعمل

بھارتی اداکار پریش راول کا مسلم اداکاروں کے خلاف بی جے پی کے موقف پر ردعمل سامنے آگیا۔

پریش راول بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکارہونے کے ساتھ ساتھ سیاست دان بھی ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ انہیں مسلم اداکاروں کی جانب سے حکومتی جماعت بی جے پی کے خلاف کیے جانے والے بیانات پر کوئی اعتراض نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ نصیرالدین شاہ، عامر خان اور شاہ رخ خان جیسے اداکاروں کی باتوں کو سننے کے لیے تیار ہیں کیونکہ انہیں یقین ہے کہ ان شخصیات کا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران پریش راول نے کہا کہ وہ ان اداکاروں کی تنقید کا احترام کرتے ہیں اور اگر انہیں کچھ کہنا ہے تو وہ ان کی بات سنیں گے اور اس پر غور کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی تیکھی باتوں سے ان پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا اور وہ ان کی عزت کرتے ہیں کیونکہ وہ ان کے ساتھ محبت رکھتے ہیں۔

Advertisement

پریش راول نے نصیرالدین شاہ کو ہندی سینما کی ایک اہم شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ نصیرالدین شاہ جیسے افراد کے ساتھ ہونا ایک خوشی کی بات ہے کیونکہ ان کے ارد گرد خود کو محفوظ اور مطمئن محسوس کیا جاتا ہے۔

Advertisement

اسی دوران نصیرالدین شاہ کی اہلیہ رتنا پاٹھک شاہ نے بھی ایک انٹرویو میں اس بات کا ذکر کیا کہ ان کا اور پریش راول کا تعلق ہمیشہ ذاتی اور پیشہ ورانہ طور پر مضبوط رہا ہے، حالانکہ ان کے سیاسی نظریات مختلف ہیں۔ رتنا نے یہ بھی کہا کہ وہ کسی کو اپنے تعلقات میں سیاسی عقائد کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گی۔

علاوہ ازیں عامر خان نے 2015 میں مذہبی عدم برداشت پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا، ان کو بھی انتہاپسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملی تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے بیٹے کی پرورش کے لیے ملک چھوڑنے پر غور کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر