Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاک ڈاؤن میں مزید توسیع ہوگی یا نہیں ؟ این سی سی آج اعلان کرے گی

Now Reading:

لاک ڈاؤن میں مزید توسیع ہوگی یا نہیں ؟ این سی سی آج اعلان کرے گی
رابطہ کمیٹی

ملک بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن سے متعلق نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی (این سی سی) کا اجلاس آج ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، اجلاس میں وزراءاعلیٰ، وفاقی وزراء اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔

اجلاس میں لاک ڈاؤن میں مزید توسیع سےمتعلق فیصلہ کیا جائے گا جبکہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں لاک ڈاؤن میں جزوی نرمی پربھی غور کیا جائے گا ۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں 14 اپریل کے بعد تعمیراتی شعبہ کھولنے کےحتمی فیصلہ پر مشاورت کی جائے گی جبکہ کراچی سے فلائیٹ آپریشن شروع کرنے کا بھی فیصلہ متوقع ہے ۔

سندھ حکومت کراچی سےفلائیٹ آپریشن شروع کرنے کے لیے قرنطینہ ٹیسٹنگ کی سہولیات سے آگاہ کرے گی ۔

Advertisement

نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں میڈیکل آلات کی فراہمی اور کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد پر نیشنل مینجمنٹ ڈزاسٹر اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) حکام کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔

این سی سی اجلاس کے دوران معاون خصوصی برائے صحت کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز سے متعلق کمیٹی کو  آگاہ کریں گےجبکہ بارڈرز کو تجارتی مقاصد کے لیے کھولنے کی تجاویز پر بھی غور ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر