Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیابھرمیں کوروناکاوارجاری،1 لاکھ سےذائدافرادجان کی بازی ہارگئے

Now Reading:

دنیابھرمیں کوروناکاوارجاری،1 لاکھ سےذائدافرادجان کی بازی ہارگئے
نئی تحقیق

عالمی وباکووڈ 19 سےایک لاکھ 14 ہزارسےزائدافراد جان کی بازی ہارگئےجبکہ ساڑھے 18 لاکھ سے زائدافراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

امریکادنیامیں سب سےزیادہ وائرس سے متاثرہونےوالا ملک ہے،جہاں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزارسےتجاوزکرگئی ہے،گزشتہ 24 گھنٹےکےدوران مزید ایک ہزار 538 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے جس کےبعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزارسےزیادہ ہوگئی ہے،۔

برطانیہ میں مزید 733 افراد کوروناکےسبب جان بحق ہونےکےبعد وہاں اموات کی تعداد 10 ہزارسے تجاوزکرگئی ہے۔

جبکہ اسپین میں مزید 603 ہلاکتوں کےبعد تعداد 17 ہزارسےاوپرچلی گئی ہےاوروہاں اب تک 1 لاکھ 66 ہزارسےزائد افراد اس کاشکارہیں اور62 ہزارسےزیادہ افرادصحتیاب ہوچکے ہیں۔

جرمنی میں مزید 151 افرادجان سےگئےجس کےبعدمرنےوالوں کی تعداد 3 ہزارسےزیادہ ہوچکی ہے، متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزارسےزائدہےاور60 ہزارسےزیادہ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Advertisement

اٹلی میں کورونا سے مزید 431 افراد ہلاک ہوئےہیں، مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار سے زیادہ ہے ، وہاں 1 لاکھ 56 ہزار سے زائد مریض ابھی بھی ہیں جبکہ 34 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

فرانس میں اس وباء سے مزید 561 افراد کی جان چلی گئی ہےجس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے، 1 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار ہیں اور 27 ہزار سے زائد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

دنیا بھرمیں  مہلک وائرس سے 4 لاکھ  23 ہزارسےذائد افراد صحت یاب ہوچکےہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر