Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی آئی اے کی کراچی سے قبل از حج پرواز کا آغاز

Now Reading:

پی آئی اے کی کراچی سے قبل از حج پرواز کا آغاز
پی آئی اے کی کراچی سے قبل از حج پرواز کا آغاز

پی آئی اے کی کراچی سے قبل از حج پرواز کا آغاز

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے کراچی سے قبل از حج پرواز کا آغاز کردیا ہے، پہلی حج پرواز کراچی سے روانہ ہوگئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلی حج پرواز پی کے 743 کراچی سے 397 عازمین کولےکرعلی الصبح مدینہ کےلیےروانہ ہوگئی ہے،  عازمین حج کوپی آئی اےکےچیف آپریٹنگ آفیسرخرم مشتاق نےرخصت کیا۔

جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر عازمین حج کورخصت کرنےکےلیےسادہ مگرپروقارتقریب منعقد کی گئی، جس میں چیف آپریٹنگ آفیسر پی آئی اے اوردیگرحکام نےعازمین حج کوتحائف پیش کیے اور مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی وزارت داخلہ کا حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں، جرمانوں کا اعلان

اس موقع پر عازمین حج سے پاکستان کی ترقی کےلیےخصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی گئی، جبکہ دوسری جانب عازمین حج نےپی آئی اے کی جانب سےکیےگئےاقدامات پراطمینان کااظہارکیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ حج آپریشن کےذریعے مختلف شہروں سے 2500  سے زائد عازمین کو پہلے سعودی عرب پہنچایاجاچکا  ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ رواں برس حج آپریشن کےلیےپی آئی اےبوئنگ 777 اور ائربس 320  طیارے استعمال کررہی ہے، جبکہ کراچی سے 7 ہزار200 سےزاعد عازمین کو 39 پروازوں کےذریعےحجازمقدس پہنچایاجائےگا۔

پہلے مرحلے میں عازمین کی پروازیں پاکستان سےمدینہ کےلیےروانہ ہوں گی، جبکہ دوسرے مرحلےمیں عازمین  کی پروازیں پاکستان سے جدہ جائیں گی۔

ملک بھر سے پی آئی اے 35 ہزار200  سرکاری عازمین کو 117 سےزائدپروازوں کےذریعےحجاز مقدس پہنچائےگی۔

ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے حج آپریشن کی پروازیں کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان اورپشاور سےآپریٹ کی جارہی ہیں، پی آئی اےکاقبل ازحج آپریشن 31 مئی  تک جاری رہےگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر