
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے ترقی پذیر ممالک کے عوام کی صحت اور معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
کرونا کے چیلنج نے بالخصوص ترقی پذیر ملکوں کے عوام کی صحت اور معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی دنیا سے قرضوں میں ریلیف کی اپیل ترقی پذیر ممالک کے غریب عوام کی آواز ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں کرونا کے سماجی اور معاشی اثرات زیادہ گھمبیر ہو سکتے ہیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 13, 2020
معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی دنیا سے قرضوں میں ریلیف کی اپیل ترقی پذیر ممالک کے غریب عوام کی آواز ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں کرونا کے سماجی اور معاشی اثرات زیادہ گھمبیر ہو سکتے ہیں۔
اس بحران سے نمبردآزما ہونے کیلئے ایک مؤثر عالمی ردعمل وقت کا اہم تقاضا ہے۔اقوام متحدہ جیسے عالمی اداروںکوانسانی حقوق کے آفاقی منشورپر کاربندرہتے ہوئے تیسری دنیا کے عوام کوبھوک اورافلاس سے بچانے کیلئے وسائل کی فراہمی اورریلیف کالائحہ عمل مرتب کرنے میں قائدانہ کرداراداکرنا ہو گا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 13, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News