
چین نے بھارت کے زیرِ قبضہ اروناچل پردیش کو ’’زنگنان‘‘ کا نام دیتے ہوئے اسے اپنا علاقہ قرار دے دیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اروناچل پردیش تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی اعتبار سے چین کا حصہ ہے، ان مقامات کو چینی نام دینا چین کا اندرونی معاملہ ہے۔
سرکاری بیان میں بیجنگ نے کہا کہ اروناچل پردیش کا نام تبدیل کرنے کا مقصد خطے میں تاریخی و ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا دہشت گرد حملوں میں کوئی کردار نہیں، عالمی ماہرین
واضح رہے کہ بھارت اروناچل پردیش کو اپنی ریاست قرار دیتا ہے، جبکہ چین اسے جنوبی تبت کا حصہ مانتا ہے۔ اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان پہلے ہی کشیدگی موجود ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کے خلاف حالیہ بھارتی جارحیت کے بعد چین کی یہ جارحانہ سفارتی پوزیشن مودی حکومت کے لیے بڑا دھچکا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے خطے کے تقریباً ہر ملک کے ساتھ تنازع کھڑا کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ امن کی خواہاں نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News