Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی وزیر داخلہ سے برطانیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال

Now Reading:

وفاقی وزیر داخلہ سے برطانیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیر داخلہ سے برطانیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی، وزارت داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا خیر مقدم کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات  میں پاکستان، برطانیہ کے تعلقات،  دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔

محسن نقوی نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے،  برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے اپ اسکیل پروگرام کے تحت خصوصی تعاون پر برطانوی حکومت کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپ اسکیل پروگرام منظم جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

Advertisement

 محسن نقوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پروگرام کے تحت  غیر قانونی امیگریشن، بچوں سے متعلق آن لائن ہراسانی، میوچوئل لیگل اسسٹنس و ایکسٹراڈیشن، کریمنل ریکارڈ کے تبادلے، سیکس آفنڈر مینجمنٹ، غیر قانونی فنڈنگ اور انسداد منشیات کے شعبوں پر باہمی اشتراک سے  کام کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانوی وزیر خارجہ پاک بھارت کشیدگی پر بات چیت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اپ اسکیل پروگرام کے تحت دونوں ممالک کے مابین سریس اور منظم جرائم کی روک تھام  میں تعاون کے  اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں، جبکہ نیشنل کرائم ایجنسی کے تعاون سے اے این ایف نے 4.3 ٹن افیون پکڑی ہے جس کی مالیت 22 ملین پاؤنڈ بنتی ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ نے افغان مہاجرین کی برطانیہ منتقلی میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ اپ اسکیل پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔

 وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور برطانیہ کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر