
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 4 ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 100 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5782 تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں ہونے والی 100 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں سندھ اور خیبرپختونخوا میں 35، 35 ہیں۔
اس کے علاوہ پنجاب میں 24، بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔
لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ آج ہوگا
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر میں 23 مارچ سے 14 اپریل تک لاک ڈاؤن جاری ہے جس میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا باضاطبہ اعلان آج کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News