
امام کعبہ نےکوروناوائرس سےمتاثرہ مریضوں کےلیےآب زم زم کی تجویزدےدی ہے۔
تفصیلات کےمطابق امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نےکہاہےکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی نفسیاتی اور جذباتی امدادکےلیےآب زم زم فراہم کیا جائے۔
انھوں نے اپنی تجویز میں کہاکہ ان تمام ہسپتالوں میں آب زم زم فراہم کیا جائے جہاں کورونا وائرس کے مریض زیرعلاج ہیں، اس سےان کونفسیاتی اورجذباتی طورپرعلاج میں مددملے گی، اوروہ جلد صحت یاب ہو سکیں گے۔
واضح رہےکہ دنیا بھرمیں کوروناسےمتاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ سےتجاوزکرچکی ہےجبکہ سعودی عرب میں متاثرہ افرادکی تعداد 4 ہزار 934 ہےجبکہ اب تک 65 افراداس سے جاں بحق ہوچکےہیں اور صحت یاب ہونےوالےافرادکی تعداد 805 ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News