
ایران کےایک اخبار نے مشورہ دیا ہے کہ رہبرِاعلیٰ اور ان کی سرپرستی میں کام کرنےوالےمالی ادارے کوروناکی وباء سےمعاشی طورپرمتاثرہونےوالےکم آمدنی والےشہریوں کی مدد کریں۔
یہ تجویزاتوارکےروزخامنہ ای کی براہ راست معاونت سےشائع ہونےوالےاخبار”جمہوری اسلامی” کےادارتی صفحے پراس کےچیف ایڈیٹرکی جانب سےدی گئی۔
اخبارکےچیف ایڈیٹرمسیح مہاجری نےکورونابحران کےدوران پیدا ہونےوالی صورت حال کوسنہ 1980ء کی عراق ۔ایران جنگ کےحالات سےتشبیہ دی ہے۔
اخبارنےلکھا کہ اداروں کولازمی طورپرپسماندہ افرادکومالی مدد فراہم کرناہوگی جن کی معاش کواس وبا کی وجہ سےخطرہ لاحق ہےاوراس کےنتیجےمیں ان کی معیشت تباہ ہوکررہ گئی ہے۔
مسیح مہاجری کا کہنا تھاکہ عام لوگوں کی طرف سےکوروناکی وباء سےمتاثرہ لوگوں کی مالی مدد مسائل کاحل نہیں اورنہ ہی اس طرح متاثرین کی مالی مشکلات دورہوسکتی ہیں۔
ان کامزیدکہناتھاکہ سپریم لیڈرکی سرپرستی میں کام کرنےوالےمالی اداروں کوکورونابحران سےمتاثرہ افراد کی مدد کےلیےآگےآناہوگا۔
واضح رہےکہ اس سے قبل امریکی دفترخارجہ کی ترجمان مورٹن اورٹاگوس نے بھی اپنی ٹوئٹ پرطنز لکھا کہ اگرایرانی حکومت کوکورونا وائرس سےنمٹنےکےلئے پیسوں کی ضرورت ہےتووہ خامنہ ای کےقائم کردہ فنڈسےاربوں کی رقم حاصل کرسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News