Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہماچل پردیش میں فوجی بس پر حملہ اور ہلاکتیں، مودی سرکار نے حقائق چھپادیے

Now Reading:

ہماچل پردیش میں فوجی بس پر حملہ اور ہلاکتیں، مودی سرکار نے حقائق چھپادیے
مودی سرکار کی اڈانی گروپ کو نوازنے کیلئے قومی سلامتی کے اصولوں کی پامالی

نئی دہلی: بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں فوجی بس پر ہونے والے حملے اور اس میں ہونے والی ہلاکتوں کو مودی سرکار اور بھارتی فوج کی جانب سے دبائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق 26 مئی 2025 کو ہماچل کے علاقے کمار ہٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک فوجی بس کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کئی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے حسب روایت اس واقعے کو چھپانے کے لیے میڈیا پر مکمل پابندی عائد کردی۔ چند لمحوں کے لیے ایک بھارتی نیوز چینل نے خبر نشر کی تاہم اسے بھی کچھ دیر بعد ہٹا دیا گیا۔ یہاں تک کہ “ٹائمز آف انڈیا” جیسے بڑے میڈیا ہاؤس نے بھی یہ خبر اپنی ویب سائٹ پر شائع کرنے کے بعد فوری طور پر ڈیلیٹ کردی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کی اقتدار پرستی بے نقاب، ووٹ کے لیےجھوٹ کی سیاست کا سہارا

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مودی سرکار نے اپنی روایتی پالیسی اپناتے ہوئے بھارتی فوجی جوانوں کی ہلاکتوں کو چھپانے کی کوشش کی اور اپنے وفادار میڈیا، جسے “گودی میڈیا” کہا جاتا ہے، کو خاموش کرا دیا۔

ایک دفاعی تجزیہ کار کے مطابق بھارتی فوجیوں کو “بطور ہتھیار” استعمال کیا جا رہا ہے اور مرنے کے بعد ان کا نام تک لینا گوارا نہیں کیا جاتا۔

مودی حکومت کی میڈیا کنٹرول کی پالیسی نئی نہیں۔ “آپریشن سندور” کے دوران بھارتی میڈیا نے جھوٹے دعوے کرتے ہوئے کراچی بندرگاہ کی تباہی کی خبریں نشر کیں جن کی بعد ازاں فیکٹ چیک کے بعد تردید کی گئی اور تمام نشریات واپس لے لی گئیں۔

Advertisement

اسی طرح حالیہ دنوں میں بھارتی فوج نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ دشمن کا میزائل حملہ ناکام بنایا گیا تاہم بعد میں یہ انکشاف ہوا کہ وہ ویڈیو دراصل خود بھارتی میزائل کی تھی۔ جھوٹ بے نقاب ہونے پر یہ ویڈیو بھی فوج کے آفیشل ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے حذف کردی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا خصوصاً الجزیرہ نے بھی بھارتی میڈیا کی جھوٹی رپورٹنگ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ این ڈی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی ٹینک راجستھان کی طرف بڑھ رہے ہیں تاہم بعد میں یہ خبر بھی ہٹا دی گئی۔

دیگر چینلز جیسے ٹائمز ناؤ، ریپبلک ورلڈ، نیوز نائن اور انڈیا ٹی وی نے نہ صرف جھوٹی خبریں چلائیں بلکہ ان میں سے بعض نے بعد ازاں معافی بھی مانگی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے پاکستانی پائلٹ کی گرفتاری، جے ایف-17 اور ایف-16 طیاروں کی تباہی جیسے بے بنیاد دعوے بھی کیے جو مکمل طور پر جھوٹے ثابت ہوئے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت میڈیا کو اپنے سیاسی اور جنگی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ ان کے بقول میڈیا پر کنٹرول اور سچ کا گلا گھونٹنا، دراصل بھارتی دفاعی پالیسی کی ناکامی کا اعلانیہ اعتراف ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے بین البرِاعظمی میزائل 'ہواسونگ-20' کی نمائش
دنیا سے ناپید ہونے والے پرندے کے نایاب ’’ پر‘‘ کی حیران کن قیمت، نیلام کر دیا گیا
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کیلئے تاریخی، چین کودنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ
نوبل انعام کا وقار ختم ہوچکا، امن کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو نوازا گیا، پیوٹن
میلانیا ٹرمپ اور پیوٹن میں رابطے بڑھنے لگے ، ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر