Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت نے پانی روکا تو پاکستان جوابی اقدامات پر مجبور ہو گا، بلاول بھٹو

Now Reading:

بھارت نے پانی روکا تو پاکستان جوابی اقدامات پر مجبور ہو گا، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے پانی روکنے کی کوششوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پانی کی بندش کی تو پاکستان کو جوابی اقدامات کرنا پڑیں گے۔

بلاول بھٹو نے اس سلسلے میں عالمی برادری سے فوری طور پر خطے میں جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے ایک پارلیمانی سفارتی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی خطے کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سندھ طاس جیسے اہم آبی معاہدے کو کمزور کیا گیا تو اس سے پورے خطے میں امن کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی سفارتی وفد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں برسلز پہنچ گیا

Advertisement

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ماحولیاتی وسائل کو ہتھیار بنانا نہایت خطرناک ہے اور اس سے ماحولیاتی بحران مزید بڑھ سکتا ہے۔ پاکستان خود دنیا کا سب سے زیادہ ماحولیاتی بحران کا شکار ملک ہے۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کے حوالے سے بھارت کو تحقیقات کرانے کی پیشکش کی تھی مگر مودی حکومت نے اب تک کوئی ٹھوس شواہد فراہم نہیں کیے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت نے پاکستان کی پیشکش کو نظر انداز کر کے بلا اشتعال جارحیت کا راستہ اختیار کیا جس کے جواب میں پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کی آبی جارحیت اعلانِ جنگ کے مترادف ہے، بلاول بھٹو کا واشنگٹن میں خطاب

بلاول نے کہا کہ کشیدگی کے باوجود پاکستان نے جارحانہ اقدامات کے بجائے تحمل اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو غیر قانونی طور پر معطل کر دیا ہے جو خطے کے آبی حقوق پر سوالیہ نشان ہے۔

پاکستان کے معروف ماہر ماحولیاتی اور علاقائی امور مصدق ملک نے بھی بھارت کی سندھ طاس معاہدے سے یک طرفہ روگردانی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت کو دوسرے ملک کا پانی روکنے کا لائسنس مل جاتا ہے تو عالمی معاہدے کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہے گی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پانی جیسے بنیادی وسائل پر نئی اور غلط تشریحات گھڑ رہا ہے جو خطے کے استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر