Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں بھارت ناکام، پاکستان کو گرے لسٹ کے بجائے رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ

Now Reading:

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں بھارت ناکام، پاکستان کو گرے لسٹ کے بجائے رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ
ایف اے ٹی ایف اجلاس میں بھارت ناکام، پاکستان کو گرے لسٹ کے بجائے رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ

ایف اے ٹی ایف کے آج ہونے والے اجلاس میں  بھارت کو ایک بار پھرناکامی کا سامنا، پاکستان کو گرے لسٹ کے بجائے رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بھارت کے سفارتی وفد کی بھرپور کوشش رہی کہ پاکستان کو کے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں ایک بار پھر گرے لسٹ میں شامل کرایا جائے، تاہم بھارت ایک بار پھر ناکام ہوگیا اور پاکستان عالمی اعتماد کے ساتھ کامیاب رہا۔

ذرائع کے مطابق آج ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی بجائے رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، اس فیصلے کے بعد بھارت اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران چین نے پاکستان کے حق میں واضح مؤقف اختیار کیا اور ریلیف کی حمایت کی، اس کے علاوہ ترکی اور چاپان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کی۔

Advertisement

آپریشن بنیان مرصوص کے بعد  بھارت نے پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کیں، اور پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کے لیے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ پیش پیش رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ’’را‘‘ نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے نئی دہلی میں ایک ڈس انفو لیب بھی قائم کی، جس کا مقصد پاکستان کے حوالے سے بین الاقوامی دنیا کو گمراہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کو ایف اے ٹی ایف کی منی لانڈرنگ گرے لسٹ سے نکال دیا گیا

اس ڈس انفو لیب کے ذریعے پاکستان کے خلاف جھوٹا اور من گھڑت پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، بھارتی حکومت کے سفارتی وفود دنیا کے مختلف ممالک گئے اور ہر جگہ پاکستان کے خلاف زہر افشانی کی گئی، تاہم دنیا کے کسی بھی ملک نے بھارت کے سفارتی وفد کے بیانیے کو پذیرائی نہیں دی۔

 

Advertisement

ذرائع کے مطابق بھارت اسرائیل کی مدد سے ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا تھا، تاہم ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک نے بھارت کے منفی پروپیگنڈے کو نظر انداز کیا، بھارت کی تمام تر سازشوں کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہ کرنا ایک بڑی کامیابی ہے۔

آپریشن بنیان مرصوص کے بعد سے پاکستان کی سفارتی پوزیشن مسلسل مضبوط ہو رہی ہے، ہندوتوا اور صہیونی لابی کی مشترکہ کوششیں بھی پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہیں، یہ پاکستان کی سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نوبل انعام یافتہ پہلے سعودی سائنسدان عمر بن مونس یاغی کے حالات زندگی
بھارت، ہماچل پردیش میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 15 افراد ہلاک
اطالوی وزیراعظم فلسطینی نسل کشی میں نیتن یاہو کے ساتھ برابر شامل، اٹلی میں مظاہرے جاری
مصر میں حماس اور اسرائیل کے بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور مکمل، ڈیڈ لاک برقرار
غزہ میں مستقل جنگ بندی کیلیے حماس کی 6 بڑی شرائط کون سی ہیں؟ جانیے
موٹر سائیکل پر ’’مجھے محمد ﷺ سے پیار ہے‘‘ لکھنے پر بھارتی مسلمان کا چالان، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر