Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل ایران جنگ، 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ

Now Reading:

اسرائیل ایران جنگ، 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ
اسرائیل ایران جنگ، 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ

اسرائیل اور ایران کے مابین جاری جنگ کے باعث دو دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

 ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایران اسرائیل جنگ کے بعد سب سے زیادہ اسرائیل کا تل ابیب ائیر پورٹ متاثر ہوا ہے جبکہ دمشق، بغداد، تہران، بیروت اور امان کوئین ائیرپورٹ بھی مسلسل بند ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے ایران، عراق اور اسرائیل کی فضائی حدود 2 روز سے مسلسل بند ہے جبکہ اردن، لبنان اور شام کی فضائی حدود سے مخصوص پروازیں پیشگی اجازت سے جزوی طور پر گزر سکی ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران، اسرائیل جنگ: عسکری اعتبار سے کون زیادہ طاقتور ہے؟

ذرائع کے مطابق اسرائیل کے تل ابیب ائیرپورٹ سے 44 ممالک کے لیے یومیہ 100 ائیرپورٹس کی پروازیں آپریٹ کی جاتی ہیں جبکہ اردن کے امان کوئین عالیہ ائیرپورٹ سے روزانہ 40 ملکوں کے 81 ائیرپورٹ کی پروازیں چلائی جاتی ہیں۔

Advertisement

شام کے دمشق ائیرپورٹ سے 13 ملکوں کے 20 ائیرپورٹس پر سروس فراہم کی جاتی ہے جبکہ عراق کے بغداد ایئرپورٹ سے 18 ممالک کے 32 ائیرپورٹس کی پروازیں آتی جاتی ہیں۔

ایران کے تہران ائیرپورٹ سے 23 ملکوں کے 51 ائیرپورٹس پر فضائی سروس فراہم کی جاتی ہے جبکہ لبنان کے بیروت ائیرپورٹ سے 26 ممالک کے 49 ائیرپورٹس کے لیے پروازیں چلائی جاتی ہیں۔

فلائٹ ریڈار کے ڈیٹا کے مطابق ان ائیرپورٹس کی ایک دن میں 3 ہزار پروازیں منسوخ ہورہی ہیں جبکہ بڑی تعداد میں پروازیں متاثر بھی ہوئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر