
پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بھارتی انتہا پسندوں کاکورونا وائرس کے پھیلاو کا الزام مسلمانوں پر لگانے اور اس کی آڑ میں شر انگیزی کو مزید طول دینے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےاسے شرمناک قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مہوش حیات نے بھارت میں مسلمانوں کیخلاف رچائی جانے والی ایک اور سازش کیخلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جب دنیا مہلک وائرس سے مقابلے کیلئے ایک ہورہی ہے، بھارت اس وبا کومسلمانوں کیخلاف نفرت بھڑکانے اور لوگوں کو تقسیم کرنے کیلئے گھناونی سازش رچ رہا ہے۔ یہ ایک شرمناک اقدام ہے۔
Just came across this article. When the world is uniting to fight against a common enemy,our neighbours are using this pandemic as a way of spewing further hatred & dividing ppl. Why do they discriminate when the virus doesn't? This is Shameful! #Covid_19https://t.co/e7k4Zse1Vt
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) April 14, 2020
اداکارہ نے اپنے پیغام کے ساتھ مذکورہ آرٹیکل بھی شئیر کیا ہے۔ ان کی جانب سے بھارتی اقدام کو دنیا کے سامنے لانے پر ٹویٹر صارفین بھی اداکارہ کا ساتھ دے رہے ہیں۔
ایک صارف کی جانب سے بھارت میں جاری نفرت انگیزی پر کہا گیا ہے کہ کہا گیا ہے کہ اللہ انہیں ہدایت دے۔
Yes, I agree with you that this is a very sad situation۔May Allah give guidance
— FAKHRA ANSARI (@ansari_fakhra) April 14, 2020
ایک اور صارف کا کہناتھا کہ کورونا کو لے کر دنیا میں الزام تراشیاں کی جارہی ہیں لیکن یہاں مذہب کو استعمال کرنا انتہائی قابل افسوس بات ہے۔
there is blame game everwhere for covid 19 pandemic but in the name of religion its really pathetic
— Muhammad Mansoor (@mansooroficial) April 14, 2020
https://twitter.com/ShahbazGohar14/status/1250117331512147971?s=20
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News