Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگلے 7 دن پاکستان میں کیا ہونے والا ہے؟ این ڈی ایم اے نے خبردار کر دیا

Now Reading:

اگلے 7 دن پاکستان میں کیا ہونے والا ہے؟ این ڈی ایم اے نے خبردار کر دیا

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 25 جون سے یکم جولائی 2025 کے دوران ملک بھر میں ممکنہ موسمی حالات کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی، گرج چمک اور موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث شہری اور دیہی علاقوں میں مختلف نوعیت کے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

ایڈوائزری میں خاص طور پر درج ذیل علاقوں کو حساس قرار دیا گیا ہے:

پنجاب:

لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، باغ، راولا کوٹ اور مظفرآباد میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں شہری سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

Advertisement

سندھ:

سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، کراچی، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹھٹھہ اور بدین میں 25 تا 28 جون آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا:

چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، پشاور، کوہاٹ، ایبٹ آباد، بنوں، کرم، مہمند اور دیگر اضلاع میں بھی 25 جون تا یکم جولائی آندھی اور بارش کی پیشگوئی ہے۔

گلگت بلتستان:

استور، سکردو، گلگت، ہنزہ، نگر، شگر، دیامیر، غذر اور گھانچے سمیت کئی علاقوں میں آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Advertisement

لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ:

کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

حفاظتی اقدامات کی ہدایات:

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں اور آندھی کے دوران کمزور درختوں، کچی دیواروں اور ناقص تعمیرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ:

آندھی اور طوفان کے دوران بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور کمزور ڈھانچوں سے دور رہیں۔

گاڑیوں کو کھلی جگہ کے بجائے محفوظ مقامات پر پارک کریں۔

Advertisement

حدِ نگاہ کم ہونے کی صورت میں سفر سے گریز کریں یا محتاط ڈرائیونگ کریں۔

اداروں کو الرٹ جاری:

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

عوام کے لیے ہدایت:

عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ موسمی حالات سے باخبر رہنے اور ممکنہ خطرات سے بروقت آگاہی کے لیے “پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ” کا استعمال کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر