
معروف سوشل میڈیا اسٹار ربیکا خان اور حسین ترین کی محبت کا سفر ’نکاح‘ کے مقدس بندھن میں بدل گیا ہے۔
حالیہ دنوں میں ربیکا اور حسین کی شادی کی خوشیوں بھری تقریبات کا آغاز ایک پرجوش ڈھولکی سے ہوا، جس کے بعد مایوں کی محفل بھی دھوم دھام سے سجائی گئی، دونوں خاندانوں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں یہ تقریبات بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منائی گئیں۔
گزشتہ شب ربیکا اور حسین کا نکاح ہوا جس میں دلہا اور دلہن دونوں نہایت شاندار اور روایتی لباس میں جلوہ گر ہوئے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ربیکا خان نے گہرے سرخ رنگ کا نفیس لہنگا زیب تن کیا تھا، جس پر باریک سلور سیکوئنز اور کٹ دانے کا خوبصورت کام کیا گیا تھا، ان کا دوپٹہ بھی خاص طور پر تیار کیا گیا تھا، جو آئینے دار جالی اور آرائشی کشیدہ کاری سے مزین تھا۔
مزید پڑھیں: ربیکا خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز، مایوں کی تصاویر وائرل
دوسری جانب حسین ترین نے سفید رنگ کی روایتی شیروانی کے ساتھ کلاسیکی شال کا انتخاب کیا، جو ان کے انداز میں ایک شائستگی اور وقار کا اضافہ کر رہا تھا، دونوں کی یہ جوڑی تقریب کے دوران دلوں کو محظوظ کرنے والی رہی۔
ربیکا خان نے اپنی برائیڈل انٹری ایک شیشے و سیکوئنس سے تیار کردہ چادر کو بطور گھونگھنٹ اوڑھ کر کی۔
نکاح کے بعد حسین ترین نے ربیکا خان کو آگے بڑھ کر گلے لگایا اور اسی دوران وہ روتے ہوئے بھی نظر آئے۔
ان کے نکاح کی یہ تقریب نہ صرف دونوں خاندانوں کے لیے یادگار رہی بلکہ ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا پر موجود لاکھوں فالوورز کے لیے بھی خاص لمحہ تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News