Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

Now Reading:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
وزارت خزانہ کے مطابق یہ قیمتیں اگلے 15 دن کے لیے نافذ العمل ہوں گی

اسلام آباد: آج رات 12 بجے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 25 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 ذرائع کے مطابق قیمتوں میں یہ ممکنہ اضافہ آئندہ 15 روز کے لیے ہوگا، جس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد وزارتِ خزانہ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 25 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے 1 پیسے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) آج حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اپنی سفارشات ارسال کرے گی، جس کی بنیاد پر وزارتِ خزانہ حتمی فیصلہ کرے گی۔

Advertisement

 اس سے قبل آئل انڈسٹری کی جانب سے اپنی ورکنگ اوگرا کو بھجوائی جا چکی ہے۔

حکومتی حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور شرح تبادلہ کے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے، تاہم وفاقی حکومت صوابدیدی اختیارات کے تحت قیمتوں میں کمی یا اضافہ کرنے کا مکمل اختیار رکھتی ہے۔

Advertisement

عوام اس فیصلے کے منتظر ہیں کہ آیا مہنگائی کے اس دور میں حکومت عوامی ریلیف دے گی یا عالمی قیمتوں کے دباؤ میں آکر پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر