Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ارکان کی بحالی کے بعد پارٹی پوزیشن میں بڑی تبدیلی

Now Reading:

پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ارکان کی بحالی کے بعد پارٹی پوزیشن میں بڑی تبدیلی
پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی بحالی کے بعد جماعتوں کی نئی پارٹی پوزیشن کا منظر

لاہور: الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر معطل ارکان کی بحالی کے بعد ایوان کی مجموعی جماعتی پوزیشن میں نمایاں تبدیلی سامنے آئی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں بحال ہونے والی خواتین اور اقلیتی نشستوں کے بعد مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر جماعتوں کی اسمبلی میں عددی طاقت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بعد پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی خواتین کے لیے مخصوص نشستوں پر ارکان کی تعداد 36 سے بڑھ کر 57 ہوگئی ہے جب کہ اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستوں پر ن لیگ کے ارکان کی تعداد 5 سے بڑھ کر 7 ہوگئی ہے۔

اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کو خواتین کی ایک اضافی نشست ملنے کے بعد ان کی تعداد 3 سے بڑھ کر 4 ہوگئی جب کہ اقلیتوں کی ایک مخصوص نشست بھی پیپلز پارٹی کے حصے میں آئی جس سے اسمبلی میں پارٹی کے مجموعی ارکان کی تعداد 14 سے بڑھ کر 16 ہوگئی ہے۔

مسلم لیگ (ق) کی خواتین کے لیے مخصوص نشستیں 2 سے بڑھ کر 3 ہوگئیں جب کہ استحکام پاکستان پارٹی کو بھی خواتین کی ایک اضافی نشست ملنے کے بعد ان کی تعداد 1 سے بڑھ کر 2 ہوگئی ہے۔ مجموعی طور پر استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان کی تعداد 6 سے بڑھ کر 7 ہوگئی ہے۔

Advertisement

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے کل ارکان کی تعداد 206 سے بڑھ کر 229 ہوچکی ہے۔ مسلم لیگ ق کے ارکان کی مجموعی تعداد 10 سے بڑھ کر 11 ہوگئی ہے۔

Advertisement

ایوان میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 76 ہے جو تحریک انصاف کے نشان پر منتخب ہوکر بعد ازاں علیحدہ حیثیت میں سامنے آئے۔ تحریک انصاف کے اپنے ارکان کی تعداد اب بھی 27 ہے۔

اسمبلی میں تحریک لبیک پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین کے پاس ایک ایک رکن موجود ہے۔

پنجاب اسمبلی کے 371 رکنی ایوان میں اس وقت 369 ارکان موجود ہیں۔ ایک آزاد رکن ایسا ہے جس نے ایک سال گزرنے کے باوجود حلف نہیں اٹھایا جب کہ ایک نشست پر ضمنی انتخاب ہونا باقی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر