Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایلون مسک نے بڑا اعلان کر دیا

Now Reading:

ایلون مسک نے بڑا اعلان کر دیا
ایلون مسک نے بڑا اعلان کر دیا

دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ایک نئی سیاسی جماعت ’’امریکا پارٹی‘‘ کے قیام کا اعلان کردیا ہے، جس کا مقصد امریکی سیاست میں روایتی دو جماعتی نظام کے متبادل کے طور پر ابھرنا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک نے یہ اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ یہ جماعت ریپبلکن اور ڈیموکریٹ پارٹیوں کے مقابل ایک نیا، عوام دوست اور شفاف سیاسی پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسے نظام سے نجات چاہتے ہیں جو کرپشن اور طاقتور طبقات کے مفادات کی بنیاد پر کام کرتا ہے، امریکا پارٹی ایک ایسی حکومت کے قیام کے لیے جدوجہد کرے گی جو خالصتاً عوام کی خدمت کرے۔
ایلون مسک نے امریکا پارٹی بنانے کا اعلان کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ اس جماعت کا بنیادی مقصد عوام کو زیادہ سیاسی آزادی فراہم کرنا اور حکومتی اداروں کو عوامی مفاد کے تابع بنانا ہے۔

Advertisement

تاہم، فی الوقت امریکا پارٹی کی قانونی رجسٹریشن، تنظیمی ڈھانچے اور قیادت کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں اور یہ واضح نہیں کہ پارٹی کو امریکی انتخابی کمیشن میں رجسٹر کیا جا چکا ہے یا نہیں۔

ایلون مسک کا یہ غیر متوقع سیاسی قدم ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ان کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلقات کشیدہ رہے ہیں۔

Advertisement

 مسک نے اپنی کمپنی سے وابستہ سرکاری مشاورتی کردار سے استعفیٰ دے کر ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں اور ٹیکس منصوبوں پر کھل کر تنقید کی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان اختلافات نمایاں ہو گئے۔

اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا امریکا پارٹی امریکی سیاست میں واقعی ایک نئی لہر پیدا کر پائے گی یا نہیں، فی الحال امریکی حکام کی جانب سے اس جماعت کی رجسٹریشن یا سیاسی سرگرمیوں کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ جنگ کے 2 سال مکمل، قابض اسرائیلی فوج نے آج بھی 24 فلسطینی شہید کردیے
امریکا مشرقِ وسطیٰ میں تین ہزار سال پرانے تنازع کو حل کرنے جا رہا ہے، ٹرمپ
امریکا بگرام ایئربیس کی واپسی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ذبیح اللہ مجاہد
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر