
سرچ انجن گوگل نےاپناآج کا ڈوڈل دنیا بھرمیں کوروناوائرس سےلڑتے”فوڈ سروس کارکنان “کےنام کیا ہے،۔
آج گوگل نےاپنےڈوڈل میں آخری حروف ’ای‘ اپنےہاتھوں میں کانٹااورچھری پکڑےہوم ڈیلیوری کےپارسلز میں گِھراہواہےجبکہ سامنےچولہا اورکچھ سبزیاں بھی دکھائی دےرہی ہیں۔
گوگل کےڈوڈل پرفوڈ سروس ورکرزکےکارکنان کےلیےمحبت بھرے دل کانشان جگمگارہاہے،ڈوڈل کا پیغام ہےتمام فوڈ سروس کےکارکنان کاشکریہ۔
واضح رہےکہ گوگل نےاپنےڈوڈل کےذریعےکورونا وائرس کےخلاف جنگ لڑنےوالےتمام ترلوگوں کا شکریہ ادا کرنےکےلیےایک’موونگ ایڈ‘ سیریزکاسلسلہ شروع کیا ہے۔
دو ہفتےکےدورانیےپرمختص گوگل ڈوڈل سیریزمیں ڈاکٹرزسےلےکرفرنٹ لائن پرکام کرنےوالی نرسز، اسٹاف، استاد، سماجی کارکنان اورفوڈ سروس ورکرز کوخراج تحسین پیش کرتےہوئےان کا شکریہ اداکیا جارہاہے۔
گزشتہ روز گوگل نےاپنا ڈوڈل دنیا بھرمیں کوروناوائرس سےلڑتے پیکیجنگ،شپنگ اورترسیل کے کارکنان کےنام کیاتھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News