
صوبے پنجاب میں میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات کانیاشیڈول جاری کردیاہے۔
پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی جانب سےجاری کردہ مراسلےکےمطابق میٹرک اورانٹرمیڈیٹ دونوں کے پریکٹیکلزنہیں ہوں گےبلکہ صرف تھیوری پرچےلئےجائیں گے۔
مراسلےکےمطابق پرچوں کاسینٹرلائزڈ مارکنگ نظام بھی تبدیل کردیاگیاہےاوراب الگ مارکنگ ہوگی۔ مراسلےمیں صوبےبھرکےتمام تعلیمی بورڈزکوہدایت کی گئی ہےکہ شیڈول کےتحت امتحانات کی تیاریاں شروع کردیں تاہم 4 جون تک کوروناوائرس ختم نہ ہواتویہ شیڈول منسوخ تصورکیاجائےگا۔
مراسلےکے مطابق دسویں کےسالانہ امتحانات مکمل ہوچکےہیں اس لئےان کے نتائج کااعلان جولائی کے تیسرےہفتہ میں ہوگا،جبکہ نویں کلاس تھیوری امتحانات 18 جون سے 27 جون تک ہوں گےاورنتائج کا اعلان ستمبرکے پہلے ہفتہ میں ہوگا۔
انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ائیرکےامتحانات 29 جون سے 27 جولائی کےدرمیان ہوں گےاورنتائج کااعلان ستمبرکے دوسرے ہفتہ میں ہوگا۔ اسی طرح فرسٹ ائیرکےامتحانات 10 جولائی سے20 جولائی ہوں گے،نتائج کا اعلان اکتوبرکےپہلےہفتہ میں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News