Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ: ایک دن میں 92 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 60 ہزار کے قریب پہنچ گئیں

Now Reading:

غزہ: ایک دن میں 92 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 60 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں مزید 63 شہید، قحط سے اموات میں اضافہ

اسرائیلی افواج کی جانب سے جاری بمباری اور حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 92 فلسطینی شہید ہو گئے۔

مقامی اسپتالوں کے ذرائع کے مطابق آج صبح سے اب تک مزید 34 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جس سے انسانی المیے کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی امن کا دعویٰ کرنے والے ٹرمپ نے غزہ کی صورتحال پر بے بسی ظاہر کر دی

اسرائیل کے تازہ ترین حملوں میں شہید ہونے والے 41 افراد اس وقت مارے گئے جب وہ امداد کے حصول کے لیے امدادی کیمپ کے باہر کھڑے تھے۔

غزہ بھر میں جاری اسرائیلی حملوں کے باوجود انسانی امداد کی ترسیل کے لیے اعلان کردہ “وقفے” مؤثر ثابت نہیں ہو سکے۔

Advertisement

شہادتوں کی تازہ لہر نے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 59,921 تک پہنچا دی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 145,233 ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ انسانی بحران کی انتہا پر: 40 ہزار نوزائیدہ بچوں کی زندگیاں خطرے میں، فلسطینی اتھارٹی کا انتباہ

ادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی صورتحال سنگین ہے، جہاں ایک اسرائیلی آبادکار نے فلسطینی استاد اور سماجی کارکن عدہ محمد حدالین کو مسافر یطا میں گولی مار کر شہید کر دیا۔

اسرائیلی انسانی حقوق کی تنظیموں B’Tselem اور Physicians for Human Rights نے اپنی تازہ رپورٹس میں واضح طور پر کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جاری کارروائیوں کے ذریعے نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے جنگ بندی اور انسانی امداد کی بحالی کے مطالبات کے باوجود اسرائیلی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے بین البرِاعظمی میزائل 'ہواسونگ-20' کی نمائش
دنیا سے ناپید ہونے والے پرندے کے نایاب ’’ پر‘‘ کی حیران کن قیمت، نیلام کر دیا گیا
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کیلئے تاریخی، چین کودنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ
نوبل انعام کا وقار ختم ہوچکا، امن کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو نوازا گیا، پیوٹن
میلانیا ٹرمپ اور پیوٹن میں رابطے بڑھنے لگے ، ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر