
کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تشکیل دی گئی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔
کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے کیلئے وزیراعظم آفس نے تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کر دیا۔ متعلقہ حکومتی اداروں اور انتظامی افسران کو ضروری ہدایات جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ہدایات ملتے ہی ٹائیگر فورس کو میدان میں اتارا جائیگا، صوبائی حکومتیں انتظامات مکمل کر کے فورس کو سٹینڈ بائی پر رکھیں۔ ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کے لئے دیا گیا وقت ختم ہوگیا، ٹائیگر فورس کے لئے کوڈ آف کنڈکٹ پر مشتمل ٹی او آرز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں، کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں ممبر شپ معطل کر دی جائیگی۔
ٹائیگر فورس صوبائی، ضلعی، تحصیل اور یونین کونسل سطح تک کام کرے گی، ہنگامی حالات میں راشن کی تقسیم، قرنطینہ مینجمنٹ، ٹرانسپورٹ کا انتظام یقینی بنائے گی، ٹائیگر فورس کو انتظامیہ کی مکمل سرپرستی اور تعاون حاصل ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور متعلقہ عوامی نمائندے فورس کے ساتھ کام کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ہنگامی حالات میں راشن کی تقسیم، قرنطینہ مینجمنٹ، ٹرانسپورٹ کا انتظام یقینی بنائے گی جبکہ ٹائیگر فورس کو انتظامیہ کی مکمل سرپرستی اور تعاون حاصل ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News