Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیر قانونی آن لائن مواد سے خبردار رہیں، پی ٹی اے کا انتباہ جاری

Now Reading:

غیر قانونی آن لائن مواد سے خبردار رہیں، پی ٹی اے کا انتباہ جاری
غیر قانونی آن لائن مواد سے خبردار رہیں، پی ٹی اے کا انتباہ جاری

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام غیر قانونی آن لائن مواد سے خبردار رہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اظہارِ رائے کی آزادی ہر فرد کا حق ہے، تاہم آزادی کے نام پر غیر قانونی مواد کی تشہیر یا سرگرمیاں ہرگز قابلِ قبول نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے لیے خوشخبری؛ پی ٹی اے کا مفت انٹرنیٹ اور منٹس کا اعلان

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق  مذاہب، رسالت یا مقدس شخصیات کی توہین، کسی فرد یا ادارے کے خلاف اشتعال انگیز مواد، دفاع اور دیگر قومی اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور جھوٹا پروپیگنڈا قابل گرفت جرم ہے، جبکہ فحش، غیر اخلاقی مواد، جعلی خبروں کی تشہیر غیر قانونی ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ 2016 کے تحت یہ تمام غیر قانونی اور قابلِ گرفت جرائم ہیں، عوامی مفاد اور ملک میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے ایسے مواد کی اطلاع PTA CMS موبائل ایپ کے ذریعے دیں۔

Advertisement

پی ٹی اے نے آن لائن اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خبردار رہیں، اور محفوظ بھی رہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر