Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک گیند پر 3 چھکے، 22 رنز؛ کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ

Now Reading:

ایک گیند پر 3 چھکے، 22 رنز؛ کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ
ایک گیند پر 3 چھکے، 22 رنز؛ کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ

کرکٹ کی دنیا میں ایک نیا اور انوکھا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے، جب ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر رومایو شیفرڈ نے کیریبئن پریمیئر لیگ میں ایک ہی گیند پر تین چھکے لگاکر مجموعی طور پر 22 رنز بٹور لیے۔

یہ منفرد واقعہ گیانا ایمازون واریئرز اور سینٹ لوشیا کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا۔ میچ کے 15ویں اوور میں بولنگ کی ذمہ داری اوشیانے تھومس کے پاس تھی، جنہوں نے بار بار نو بالز اور وائڈ بالز کرائیں۔

اوور کی تیسری گیند پر شیفرڈ کیچ آؤٹ ہوئے مگر وہ نوبال قرار پائی۔ اس کے بعد مزید گیندیں بھی نوبال نکلیں جس پر رومایو شیفرڈ نے دو بلند و بالا چھکے لگاکر میدان میں سنسنی پھیلا دی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے بیٹر نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا

اگلی لیگل گیند پر بھی انہوں نے چھکا جڑدیا۔ اس طرح ایک ہی گیند کے نتیجے میں 22 رنز اسکور ہوگئے جو کرکٹ کی تاریخ میں ایک انوکھا ریکارڈ بن گیا۔

رومایو شیفرڈ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 34 گیندوں پر 73 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ تاہم ان کی یہ جراتمندانہ اننگز بھی ٹیم کو جیت نہ دلا سکی اور گیانا ایمازون واریئرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ واقعہ شائقین کے لیے ایک یادگار لمحہ ثابت ہوا اور سوشل میڈیا پر اس پر بھرپور تبصرے جاری ہیں۔ ماہرین کے مطابق کرکٹ میں اس نوعیت کے واقعات نہایت کم دیکھنے کو ملتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
پاکستان اور افغانستان کا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ بغیر گول کے برابر
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز: کمنٹری پینل میں کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر