
پاکستان کے معروف اداکار فواد خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم “ابیر گلال” کی ریلیز کو لے کر شدید دباؤ میں مبتلا تھے۔
فواد خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں فلم کے انتخاب، موضوع اور ریلیز سے جڑی مشکلات پر کھل کر بات کی۔
اداکار کا کہنا تھا کہ موجودہ سینما میں سنجیدہ اور پرتشدد موضوعات کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، ایسے میں ایک سادہ، نرم و ملائم رومانوی فلم کی اشد ضرورت تھی۔
ان کے مطابق “ابیر گلال” ایسی ہی ایک فلم ہے جو ناظرین کے لیے ایک “پیلٹ کلینزر” جیسا تجربہ فراہم کرے گی۔
فواد خان نے بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو خوشگوار قرار دیا اور کہا کہ فلم کی ریلیز میں تاخیر اور غیر یقینی صورتحال نے مجھ پر شدید دباؤ ڈالا۔
یاد رہے کہ فلم “ابیر گلال” میں فواد خان کے ساتھ بھارتی اداکارہ وانی کپور مرکزی کردار میں جلوہ گر ہیں، تاہم یہ فلم 12 ستمبر کو پاکستان، متحدہ عرب امارات اور دیگر غیر ملکی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جبکہ بھارت میں اسے ریلیز کی اجازت نہیں ملی۔
فواد خان اس سے قبل بھی بالی ووڈ میں اپنی موجودگی سے متاثر کر چکے ہیں، تاہم حالیہ برسوں میں پاک-بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث پاکستانی فنکاروں پر بھارتی فلم انڈسٹری میں پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News