Advertisement
Advertisement
Advertisement

شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی

Now Reading:

شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے اپنے نئے شو ’لازوال عشق‘ پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ کسی بھی طور پر ڈیٹنگ شو نہیں بلکہ شادی اور رشتے پر مبنی ایک ریئلٹی پروگرام ہے۔

عائشہ عمر نے اپنی خصوصی گفتگو میں بتایا کہ کچھ میڈیا اداروں نے شو کو مغربی طرز کے ڈیٹنگ فارمیٹ کے طور پر پیش کیا، جو سراسر غلط تاثر ہے۔

ان کے مطابق اس شو کا مقصد نوجوانوں کو بامعنی بات چیت کا موقع دینا، تعلقات کی سمجھ پیدا کرنا اور شادی کے لیے موزوں ساتھی تلاش کرنے میں مدد دینا ہے۔

عائشہ عمر نے مزید کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ یہ پاکستانی ڈیٹنگ شو ہے، یہ صرف اور صرف زندگی کا ساتھی تلاش کرنے کے بارے میں ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انہوں نے وضاحت کی کہ شرکاء ایک ولا میں رہیں گے، مگر انتظامات مکمل طور پر مقامی اقدار کے مطابق ہوں گے۔ لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ فلورز اور ڈورمز مختص ہوں گے جبکہ صرف لاؤنج، کچن اور پول سائیڈ مشترکہ جگہیں ہوں گی جہاں وہ گفتگو کر سکیں گے۔

اداکارہ نے اس شو کو ایک سماجی تجربہ قرار دیا اور کہا کہ اس میں دکھایا جائے گا کہ نوجوان کس طرح بات کرتے ہیں، کہاں غلطی کرتے ہیں اور کس طرح انہیں درست کرتے ہیں۔

Advertisement

شو کے فارمیٹ کے مطابق شرکاء میں کوئی پہلے سے طے شدہ جوڑا شامل نہیں ہوگا بلکہ تعلقات قدرتی طور پر میل جول کے ذریعے قائم ہوں گے اور مقصد شادی ہوگا۔ اس میں مختلف کمیونیکیشن بیسڈ گیمز اور ٹاسکس شامل ہوں گے۔

Advertisement

یاد رہے کہ لازوال عشق کو ترکی کے ایک پرتعیش ولا میں فلمایا گیا ہے اور یہ صرف یوٹیوب پر نشر ہوگا، ٹی وی پر نہیں۔ تقریباً 100 اقساط پر مشتمل اس شو میں مقابلے، اتحاد، اختلافات اور جذباتی اتار چڑھاؤ دکھائے جائیں گے جبکہ آخر میں ایک وننگ کپل کا انتخاب کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افواہیں حقیقت بن گئیں! ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق ہوگئی
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل انتقال کر گئیں
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر