
راولپنڈی: توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران دو اہم گواہان نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف اپنے بیانات ریکارڈ کروا دیے ہیں۔
گواہان میں بانی پی ٹی آئی کے سابق پرنسپل سیکریٹری انعام اللہ شاہ اور پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی شامل ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ انہوں نے بلغاری جیولری سیٹ کی قیمت جان بوجھ کر کم لگائی، انعام اللہ شاہ نے دباؤ ڈال کر 50 لاکھ روپے کی ویلیو لگانے کا کہا۔
صہیب عباسی نے الزام لگایا کہ انعام اللہ شاہ نے دھمکی دی تھی کہ اگر ویلیو کم نہ کی گئی تو سرکاری محکموں سے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ چیئرمین نیب کے سامنے معافی مانگ کر بیان ریکارڈ کرایا اور دستخط بھی کیے، مجسٹریٹ کے سامنے بھی یہ اعتراف کیا کہ ڈر کے باعث جیولری سیٹ کی قدر کم کر کے رپورٹ دی۔
ان کے مطابق وہ 23 مئی 2024 کو نیب انوسٹی گیشن آفیسر کے سامنے پیش ہوئے اور تحریری معافی کی درخواست بھی جمع کرائی۔ 25 مئی 2025 کو کابینہ ڈویژن کے سیکشن افسر نے جیولری سیٹ ان کے سپرد کی تھی۔
صہیب عباسی نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی رضا مندی سے نیب کو تمام متعلقہ دستاویزات فراہم کیں۔
مزید پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس سے متعلق اہم خبر آگئی
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے سابق پرنسپل سیکریٹری انعام اللہ شاہ نے تسلیم کیا کہ جیولری سیٹ کی ویلیو کم کرنے کے لیے صہیب عباسی سے کہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ بیک وقت پی ٹی آئی اور سرکاری نوکری دونوں سے تنخواہیں وصول کرتے رہے، وہ 2019 سے 2021 تک ڈبل سیلری لیتے رہے۔
سابق پرنسپل سیکریٹری نے انکشاف کیا کہ بشریٰ بی بی کی ناراضگی پر انہیں برطرف کیا گیا، تاہم ڈبل سیلری کی کوئی شکایت نہیں تھی۔
انعام اللہ شاہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو شک تھا کہ ان کے بھائی کے جہانگیر ترین کے ساتھ تعلقات ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس کے کمپٹرولر کے طور پر بنی گالا ہاؤس میں تعینات تھے۔
نیب حکام کے مطابق یہ بلغاری جیولری سیٹ سعودی ولی عہد نے بطور تحفہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو دیا تھا لیکن اسے توشہ خانہ میں جمع نہیں کرایا گیا۔
ان کے بقول جیولری سیٹ کو پرائیویٹ اپریزر سے کم قیمت لگوا کر اپنے پاس رکھا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News