Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے

 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے

لندن: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 اور 26 جون کو لندن کے لی ویلی ہاکی سینٹر میں آمنے سامنے ہوں گی۔

بول نیوز کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ سیزن 2025-26 کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 اور 26 جون کو لندن کے لی ویلی ہاکی سینٹر میں آمنے سامنے ہوں گی۔

ایونٹ میں پاکستان سمیت بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا، ارجنٹینا، نیدرزلینڈز، اسپین، جرمنی اور بیلجیئم کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم تمام شریک ٹیموں سے دو، دو بار مقابلہ کرے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی آئس ہاکی میں تاریخی کامیابی، لیٹم کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

شیڈول کے مطابق پاکستان اور نیدرزلینڈز کے درمیان میچز 10 اور 13 دسمبر کو ارجنٹینا میں ہوں گے، جبکہ میزبان ارجنٹینا کے خلاف گرین شرٹس 12 اور 15 دسمبر کو میدان میں اتریں گے۔ آسٹریلیا میں پاکستان اور میزبان ٹیم کے میچز 10 اور 13 فروری کو ہوبارٹ میں کھیلے جائیں گے، جب کہ جرمنی کے خلاف مقابلے 11 اور 14 فروری کو ہوں گے۔

پاکستان کے بیلجیئم سے میچز 13 اور 19 جون اور اسپین کے خلاف 14 اور 20 جون کو بیلجیئم میں ہوں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 24 اور 27 جون کو لندن میں آمنے سامنے آئیں گی۔