
غزہ کے محصور خاندانوں کے لیے امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے کے قریب مشکوک ڈرونز دیکھے گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے محصور خاندانوں کے لیے امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے کے قریب مشکوک ڈرونز دیکھے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: تیونس میں صمود فلوٹیلا پر ڈرون حملہ، حکام کی تردید، اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں لوگ امڈ آئے
اطلاعات کے مطابق اس قافلے میں 40 سے زائد ممالک کے رضاکار شریک ہیں جو غزہ کے قحط زدہ عوام کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سامان پہنچا رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ فلوٹیلا ایک ہفتہ قبل تیونس کی شمالی بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا اور اس کا مقصد محصور فلسطینی عوام کو غذائی و طبی امداد فراہم کرنا ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈرونز کی موجودگی سے قافلے کے شرکاء میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، تاہم اب تک کسی حملے یا رکاوٹ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News