Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا حکم

Now Reading:

سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا حکم
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ملٹری ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کی آئینی بینچ نے 7 مئی کو اپیلیں منظور کرتے ہوئے پانچ ججز کے اُس فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا جس میں فوجی عدالتوں کے ٹرائل کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔

فیصلہ جسٹس امین الدین خان نے تحریر کیا جو 68 صفحات پر مشتمل ہے جب کہ جسٹس محمد علی مظہر نے 47 صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ تحریر کیا۔

جسٹس امین، جسٹس حسن رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شاہد بلال نے اس نوٹ سے اتفاق کیا تاہم جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم افغان نے اختلافی نوٹ لکھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ انٹرا کورٹ اپیلوں میں فوجی عدالتوں کے ٹرائل کی اجازت دی جاتی ہے تاہم فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے ملزمان کو آزادانہ اپیل کا حق دیا جائے گا۔

Advertisement

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ حکومت45  دن کے اندر قانون سازی کرے تاکہ سزایافتہ شہری ہائی کورٹس میں اپیل دائر کرسکیں۔

Advertisement

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں سے متعلق آئینی ردعمل یہ نہیں کہ آرمی ایکٹ کی دفعات کو مکمل طور پر کالعدم قرار دیا جائے بلکہ شہریوں کے لیے مؤثر اپیل فورم فراہم کرنا ضروری ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ آرمی ایکٹ میں بنیادی ضابطے تو موجود ہیں لیکن عام شہریوں کے لیے اپیل کا واضح فورم موجود نہیں۔ کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے کئی بار عدالت سے مہلت مانگی تاکہ حکومت سے اپیل کے حق پر ہدایات لی جاسکیں۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پانچ مئی کی سماعت پر بھی اٹارنی جنرل نے یہی مؤقف اپنایا اور کہا تھا کہ اگر عدالت ہدایت دے تو پارلیمنٹ میں قانون سازی ممکن ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ عدالتی حکم کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور اس پر قانون سازی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر