
وزیراعظم کی زیر صدارت کورونا کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں کوویڈ 19 کی صورتحال اور کورونا کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں اسد عمر اور ظفر مرزا نے وزیراعظم کو ملک بھر میں کورونا کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی ۔
اس موقع پر اسد عمر، حماد اظہر، فخر امام اور خسرو بختیار ، عبدالحفیظ شیخ، معید یوسف، فردوس عاشق اعوان اور چیئرمین این ڈی ایم اے، ظفر مرزا، شہباز گل سمیت دیگر حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔
صدر مملکت کی وزیراعظم سے ایوان صدر میں ملاقات
یاد رہے اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی وزیراعظم سے ایوان صدر میں ملاقات ہوئی تھی ، جس میں متعدد قومی و بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
دونوں راہنماؤں نے کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی جبکہ صدر مملکت نے ملک بھر میں کرورنا وباء سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات کی تعریف کی جبکہ ترقی پزیر ممالک کے قرضوں میں ریلیف کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے اقدام کو بھی سراہا تھا۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے رمضان المبارک میں نماز و تراویح پر علمایے کرام میں اتفاق رایے پیدا کرنے کے لیے صدر مملکت کی کوشیشوں کو سراہا اور علمایے کرام کے لئے ایس او پیز اور ان پر عملدرآمد پر بھی بات چیت کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News