Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف دورہ ملائیشیا مکمل کر کے وطن واپس روانہ

Now Reading:

وزیراعظم شہباز شریف دورہ ملائیشیا مکمل کر کے وطن واپس روانہ
وزیراعظم شہباز شریف دورہ ملائیشیا مکمل کر کے وطن واپس روانہ

وزیراعظم شہباز شریف دورہ ملائیشیا مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔

وزیراعظم کے دورۂ ملائیشیا کے دوران غیر معمولی گرمجوشی اور اعلیٰ سطحی میزبانی کا مظاہرہ کیاگیا، جبکہ شہباز شریف کو رہائش سے ایئرپورٹ تک خصوصی سرکاری پروٹوکول دیا گیا۔

دورے کے دوران دونوں وزرائے اعظم کی ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

وزیراعظم نے پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کی۔

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا نے وزیراعظم شہباز شریف کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ملائشیا کا 21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری دو طرفہ تعلقات، تجارت، دفاعی تعاون اور فلسطین کے حق میں یکجہتی کا اظہار

وزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک کے بڑھتے سفارتی و اقتصادی تعلقات کا مظہر قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر