Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ میں مستقل جنگ بندی کیلیے حماس کی 6 بڑی شرائط کون سی ہیں؟ جانیے

Now Reading:

غزہ میں مستقل جنگ بندی کیلیے حماس کی 6 بڑی شرائط کون سی ہیں؟ جانیے
غزہ پر 2 سال سے چھائی خون آشام رات کا اختتام قریب، حماس اور اسرائیل امن منصوبے پر متفق ہوگئے

غزہ میں کئی ماہ سے جاری تباہ کن جنگ کے خاتمے اور پائیدار امن کی بحالی کے لیے مصر میں جاری بالواسطہ مذاکرات میں فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے لیے چھ اہم شرائط پیش کر دی ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یہ شرائط ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے پر بات چیت کے دوران سامنے آئیں، جس میں فریقین سے فوری جنگ بندی پر رضامندی طلب کی گئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی طرف سے تاحال حماس کی ان شرائط پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

حماس کے ترجمان اور سینئر رہنما فوزی برھوم کا کہنا ہے کہ تنظیم ایک ایسے معاہدے کے لیے کوشاں ہے جو فلسطینی عوام کے دیرینہ مطالبات، خودمختاری اور انسانی وقار کی حقیقی ترجمانی کرے۔

حماس کی جانب سے پیش کی گئی بنیادی شرائط درج ذیل ہیں:

Advertisement

مستقل اور مکمل جنگ بندی — اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ اور کسی بھی نئے فوجی آپریشن پر مکمل پابندی۔

اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا — غزہ سے ہر قسم کی عسکری موجودگی کا خاتمہ۔

انسانی امداد کی مکمل بحالی — خوراک، ادویات، پانی اور دیگر بنیادی اشیاء کی ترسیل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔

جبری بے دخلی کا خاتمہ — تمام بے گھر فلسطینیوں کی واپسی کی ضمانت دی جائے۔

قیدیوں کا تبادلہ — فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے ایک شفاف اور منصفانہ معاہدہ طے کیا جائے۔

غزہ کی تعمیر نو — فوری بحالی کے لیے ایک آزاد فلسطینی ماہرین پر مشتمل تکنیکی کمیٹی کی نگرانی میں تعمیری عمل شروع کیا جائے۔

Advertisement

فوزی برھوم نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو پر الزام عائد کیا کہ وہ ماضی کی طرح اس بار بھی مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کے بقول نیتن یاہو ہر مرحلے پر رکاوٹیں ڈال کر پائیدار امن کی راہ میں جان بوجھ کر دیوار کھڑی کرتے آئے ہیں۔

حماس کے مطابق فلسطینی عوام کسی ایسے منصوبے کو قبول نہیں کریں گے جو ان کے قومی مفاد، آزادی اور حق خودارادیت کو نقصان پہنچائے۔

یہ مذاکرات ایسے وقت ہو رہے ہیں جب غزہ میں اسرائیلی فضائی اور زمینی کارروائیوں نے انسانی زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق لاکھوں افراد بے گھر، بنیادی سہولیات تباہ اور خوراک و پانی کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔

مصر اور دیگر ثالثی قوتیں امید کر رہی ہیں کہ یہ بات چیت نہ صرف فوری جنگ بندی کی راہ ہموار کرے گی بلکہ خطے میں طویل المدتی استحکام کے لیے بھی سنگ میل ثابت ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ میں تاریخی پیش رفت، غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہو گئے
جنگ ختم امن شروع، مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئی صبح کا آغاز ہو گیا ہے، صدر ٹرمپ
غزہ امن معاہدہ: فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام 20 اسرائیلی یرغمالی رہا
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کی اطلاعات، معاملہ واپسی پر دیکھوں گا، صدر ٹرمپ
غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد امدادی سرگرمیاں تیز، ملبہ ہٹانے کا کام جاری
خواتین صحافیوں کی توہین، افغان وزیر خارجہ کا دورہ مودی سرکار کے گلے پڑ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر