Advertisement
Advertisement
Advertisement

اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک

Now Reading:

اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت سمیت 10 جوان شہید اور 19 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب ضلع اورکزئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد تنظیم “فتنہ الخوارج” کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 19 بھارتی اسپانسرڈ خارجی دہشت گرد مارے گئے جبکہ آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت اور 9 بہادر جوان دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔

39 سالہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اپنی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے جبکہ 33 سالہ میجر طیب راحت نے بھی بہادری سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔

Advertisement

شہداء میں نائب صوبیدار اعظم گل (38 سال، خیبر)، نائیک عادل حسین (35 سال، کرم)، نائیک گل امیر (34 سال، ٹانک)، لانس نائیک شیر خان (31 سال، مردان)، لانس نائیک طالش فراز (32 سال، مانسہرہ)، لانس نائیک ارشاد حسین (32 سال، کرم)، سپاہی طفیل خان (28 سال، ملاکنڈ)، سپاہی عاقب علی (23 سال، صوابی) اور سپاہی محمد زاہد (24 سال، ٹانک) شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

Advertisement

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر