Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی

Now Reading:

کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی

پرتگال کے لیجنڈری فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی شاندار فٹبال کریئر کے ساتھ ایک ایسا سنگِ میل عبور کر لیا ہے جو آج تک کوئی اور فٹبالر نہ کر سکا وہ دنیا کے پہلے ارب پتی فٹبالر بن چکے ہیں

امریکی مالیاتی جریدے بلومبرگ کی نئی رپورٹ کے مطابق رونالڈو کی کل دولت کا اندازہ 1.4 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، جس کے بعد وہ باضابطہ طور پر فٹبال کی دنیا کے پہلے بلینیئر قرار پا گئے ہیں۔

رونالڈو کی دولت میں سب سے بڑا دھماکہ 2023 میں سعودی کلب النصر کے ساتھ کیے گئے مہنگے ترین معاہدے سے ہوا، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 400 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔

یہی نہیں رونالڈو نے 2002 سے 2023 کے درمیان صرف تنخواہوں کی مد میں 550 ملین ڈالر سے زائد کمائے۔

مشہور برانڈ Nike کے ساتھ ایک دہائی پر محیط معاہدے سے انہیں سالانہ 18 ملین ڈالر کی کمائی ہوئی، جبکہ اشتہارات اور اسپانسرشپ سے حاصل ہونے والی آمدنی کا مجموعی تخمینہ 175 ملین ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

Advertisement

رونالڈو اب ان عالمی اسپورٹس آئیکونز کی صف میں کھڑے ہیں جنہوں نے کھیل کے میدان سے باہر بھی دولت کی دنیا میں بڑا نام کمایا  جن میں مائیکل جارڈن، ٹائیگر ووڈز، راجر فیڈرر، لیبرون جیمز اور میجک جانسن جیسے لیجنڈز شامل ہیں۔

فٹبال کے بادشاہ نے نہ صرف میدان میں ریکارڈ توڑے، بلکہ بینک بیلنس میں بھی دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر