
پاکستان کی ٹیم لاہور ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 167 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، اور جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے 277 رنز کا ہدف دیا۔
جنوبی افریقا نے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا لیے ہیں۔
پروٹیز کپتان ایڈم مارکرام 3 اور ویان ملڈر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، کریز پر پہلی اننگ کے ٹاپ اسکورر ٹونی ڈی زورزی اور رائن ریکلٹن موجود ہیں۔
جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کی بیٹنگ مکمل کرلی ہے۔
پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 167 رنز بنا سکی ہے، جس کے بعد میچ جیتنے کے لیے جنوبی افریقہ کو 277 رنز درکار ہونگے۔
پاکستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے سابق کپتان بابر اعظم 42 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ عبداللہ شفیق نے 41 رنز کی اننگ کھیلی، سعود شکیل 38 اور محمد رضوان 14 رنز بنا سکے، پہلی اننگ میں 93 رنز اسکور کرنے والے امام الحق بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔
اس سے قبل جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 269 پر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان کو دوسری اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
آج کھیل کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز کے اسکور 378 رنز کو اتارنے کےلیے جب میدان میں اتری تو اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جب کہ 216 رنز بن چکے تھے۔
دن کا آغاز ٹونی ڈی ذورزی نے 81 اور سینورن متھوسوامی نے 6 رنز سے کیا، آج دن کا آغاز ہوتے ہی سینورن متھوسوامی 11 رنز بناکر ساجد خان کا شکار ہوئے، ان کے بعد ٹونی ڈی ذورزی 104 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے شاہین آفریدی کے ہاتھوں میں کیچ تھما بیٹھے۔
ان کے بعد سنو ران متھو سوامی 11 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر بلے کے باہری کنارے پر گیند لگنے کے سبب سلپ پر کھڑے سلمان علی آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، گیسو ربادا بغیر کوئی رن بنائے ساجد خان کا شکار ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 6 وکٹیں اپنے نام کیں جب کہ ساجد خان نے3اور سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ لاہور ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بناکر آؤٹ ہوئی جس میں امام الحق اور سلمان علی آغا نے 93، 93 رنز اسکور کیے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 75 رنز اور کپتان شان مسعود نے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News