Advertisement
Advertisement
Advertisement

بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم

Now Reading:

بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم خوراک پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آج اقوام عالم کے ساتھ خوراک کی فراہمی کی اہمیت اجاگر کر رہا ہے، خوراک کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے ملکی و عالمی سطح پر اقدامات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد:عالمی یوم خوراک کا موضوع “بہتر مستقبل اور بہتر خوراک کے لیے مشترکہ کاوشیں” انتہائی اہم ہے، کسان، عوام اور اداروں کے درمیان تعاون سے ہی غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، غذائی تحفظ کا پہلا قدم کسان کی معاشی آسودگی اور پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتِ پاکستان کا کسانوں کے لیے ڈیجیٹل قرضوں کا اجراء

Advertisement

شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں فصلوں کے تحفظ اور بروقت ترسیل کے لیے جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے باعث فصلوں کی غیر یقینی پیداوار بڑا چیلنج بن چکی ہے، فصلوں کے نقصانات خوراک کی قلت اور کسانوں کے معاشی مسائل کا سبب بن رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے جامع لائحہ عمل پر عمل پیرا ہے، موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔

 وزیراعظم نے مزید کہا کہ حالیہ سیلاب سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا، حکومت ازالے کے لیے پرعزم ہے، بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر