Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورچوئل اجلاس سازش ہے

Now Reading:

ورچوئل اجلاس سازش ہے

خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ حکومت کی خواہش ہے کہ بجٹ اجلاس ورچوئل کیا جائے، ورچوئل اجلاس ایک سازش ہے اور ہم اس سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے قومی اسمبلی کے ویڈیو لنک کے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیاہے۔

لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو معطل کرنا آئین کے ساتھ مذاق ہے،  کسی سازش کا حصہ نہیں بن سکتے، عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں خواجہ آصف، شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق سمیت احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کی۔

خواجہ آصف نے لیگی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کی خواہش ہوگی کہ ورچوئل اجلاس بلایا جائے، منتخب نمائندوں کی کارکردگی جاننا عوام کا حق ہے، ہم بحیثیت اپوزیشن اقدامات پر سوال کرنے کا حق رکھتے ہیں، بتایا جائے اقدامات سیاسی ہیں یا قومی ؟ پارلیمنٹ کو معطل کرنا آئین کو بگاڑنے کے مترادف ہے، سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے ہر حربہ اپنائیں گے، آئندہ 2 ماہ میں بجٹ آنے والا ہے۔

Advertisement

انھو ں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس باقاعدہ بلائے جائیں، ہم ویڈیو لنک اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، مسلم لیگ ن ایسے کسی کام کا حصہ نہیں بنے گی جس میں اراکین شریک نہ ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو سامنے لایا جائے گا، محسن نقوی
اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر فتنہ الخوارج کا خودکش دھماکہ، 12افراد شہید، 30 زخمی
27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں پیش
بھارت میں فالس فلیگ کی پرانی چال، سفاک مودی سرکار کا نیا ڈرامہ پھر ناکام
صدرمملکت اور وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس
پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر قیمت اداکرےگا، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر