
وزیر اعظم عمران خان نے احساس راشن پورٹل کا باقاعدہ اجراء کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے پورٹل کے اجرا کو سراہا، انہوں نے کہاکہ پورٹل راشن کی تقسیم کو شفاف بنانے میں مدد دےگا۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں قوم نے کمزور طبقوں کی دل کھول کر مدد کی ہے۔
پورٹل سے متعلق معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو بریفنگ دی،انہوں نے کہا کہ راشن پورٹل احساس پالیسی فریم ورک کے اصولوں کو مد نظر رکھ کر تشکیل دیا گیاہے اور یہ پلیٹ فارم ڈونرز کو مستحق افراد تک پہنچنے میں معاون ثابت ہوگا اور مستحقین کی معلومات کا تحفظ کیا جا سکے گا۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور ترسیل سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں اشیائے خورونوش کی شارٹیج نہیں ہونی چاہیے،شہریوں کو سستی اور معیاری اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News