محکمہ موسمیات نے سال 2026 کے دوران ہونے والے سورج اور چاند گرہنوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
آئندہ سال مجموعی طور پر 2 سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے، جن میں سے صرف ایک جزوی طور پر پاکستان میں دیکھا جا سکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہلا سورج گرہن 17 فروری 2026 کو ہوگا، جو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا، شام 5 بجے اپنے عروج پر پہنچے گا اور رات 7 بج کر 30 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا، تاہم یہ گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔
اس کے بعد پہلا چاند گرہن 3 مارچ 2026 کو رونما ہوگا، جو جزوی طور پر ملک کے بعض حصوں سے دیکھا جا سکے گا۔
اسی سال دوسرا سورج گرہن 12 اور 13 اگست کو متوقع ہے، مگر یہ بھی پاکستان میں نظر نہیں آئے گا جبکہ سال کا دوسرا چاند گرہن 28 اگست کو ہوگا، جو پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے زیادہ تر علاقوں میں قابلِ مشاہدہ نہیں ہوگا۔
ماہرینِ فلکیات کے مطابق یہ فلکیاتی مظاہر زمین، سورج اور چاند کے باہمی زاویوں اور مداروں میں معمولی تبدیلیوں کے باعث وقوع پذیر ہوتے ہیں، ایسے مواقع سائنس دانوں کو نظامِ شمسی اور فلکیاتی حرکات کو مزید گہرائی سے سمجھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
