Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن کب، کہاں اور کس وقت دیکھا جائیگا؟

Now Reading:

رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن کب، کہاں اور کس وقت دیکھا جائیگا؟
مکمل سورج گرہن

رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن کب، کہاں اور کس وقت دیکھا جائیگا؟

سال 2024 کا پہلا اور مکمل سورج گرہن 08 اپریل کو ہوگا جو کہ 9 اپریل تک جاری رہے گا۔

رپورٹس کے مطابق سورج گرہن میکسیکو سے شروع ہوگا اور ٹیکساس، اوکلاہوما، آرکنساس، مسوری، الینوائے، کینٹکی، انڈیانا، اوہائیو، پنسلوانیا، نیویارک، ورمونٹ، نیو ہیمپشائر سے ہوتا ہوا کینیڈا پہنچے گا۔

سورج گرہن کے دوران، امریکہ کی زیادہ تر ریاستوں میں مکمل اندھیرا چھائے گا، جس کی وجہ سے سینکڑوں اسکولوں کو جلد بندش کا اعلان کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ، ٹینیسی اور مشی گن کے کچھ حصے مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے، جو کل 4 گھنٹے اور 39 منٹ تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب پاکستان اور بھارت میں سورج گرہن کے نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 42 منٹ پر شروع ہوگا جو کہ رات 11 بج کر17 منٹ پر عروج پر ہوگا جب کہ اس کا اختتام 9 اپریل کی رات ایک بج کر 52 منٹ پر ہوگا۔

Advertisement

اس حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 8 اپریل کو ہونے والا سورج گرہن سال کا طویل ترین گرہن ہوگا جو کہ آخری بار 50 سال قبل دیکھا گیا تھا اور اس سال دوبارہ اس کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملے گا۔

سورج گرہن کیسے ہوتا ہے؟

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ جب چاند زمین اور سورج کے درمیان آتا ہے تو تھوڑی دیر کے لیے اندھیرا چھا جاتا ہے۔

اگر چاند بالکل زمین اور سورج کے درمیان آتا ہے، اور سورج کو مکمل طور پر ڈھانپ لیتا ہے، تو اس کے نتیجے میں مکمل سورج گرہن ہوتا ہے۔

اس رجحان کی وجہ سے سورج کی شعاعیں زمین کی سطح تک نہیں پہنچ سکتیں اور کچھ علاقوں میں مکمل اندھیرا چھا جاتا ہے جسے مکمل سورج گرہن کہا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امیر گھرانے میں بیٹی کا رشتہ کروانے کیلئے ادا کی گئی فیس نے صارفین کو حیران کردیا
مس یونیورس 2024، تاریخ میں پہلی بار سعودی ماڈل کے شامل ہونے کا امکان
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی ریکارڈ توڑ رقم میں نیلام
پرواز میں سوار نشے میں دھت مسافر آپے سے باہر؛ ویڈیو وائرل
گرمی میں اے سی کے بغیر گھر کو ٹھنڈا کیسے رکھیں؟
اکثر سڑک پر 1 جوتا گرا ہوا کیوں نظر آتا ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر