کراچی میں گزری کےعلاقے سے چینی شہری مبینہ طورپرلاپتہ ہوگئے، پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز 7 سے چینی شہری کی کار اور موبائل فون لاوارث حالت میں ملے ہیں۔
ذرائع کاکہناہےکہ گزری سے 20 اپریل کو چینی شہری ووچنگ مبینہ طور پر اغوا ہوگیا، واقعے کا مقدمہ ووچنگ کے دوست وانگ وے کی مدعیت میں اغوا کی دفعات کے تحت گزری تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
مغوی چینی باشندے کے دوست نے پولیس کو بتایا کہ وہ ڈیفنس میں فیز 7ایکسٹینشن میں دوست کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔
ووچنگ کاروبار کا سروے کرنے کے سلسلے میں 25فروری 2020 کو شنگھائی سے کراچی آیا تھا، ووچنگ 20اپریل کو شام 7بجے کھانے کا کہہ کر گھر سے گاڑی میں گئے تھے،3 گھنٹے گزرنے کے بعد واپس نہ آیا تو فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی۔
فون پر بھی رابطہ نہ ہوسکا تو کار ڈیلر سے رابطہ کرکے ووچنگ کی کار کی لوکیشن حاصل کی، کار کی لوکیشن رات ساڑھے 12 بجے قریب فیزسیون کی معلوم ہوئی،فیز سیون پر پہنچ کر کار تو مل گئی پرووچنگ کار میں نہیں تھے۔
انہوں نے بتایا کہ کار سے ووچنگ کا فون ملا ہے، جبکہ پولیس واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کررہی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
